سجل علی جلد ہی سیریز میں فاطمہ جناح کے کردار میں نظر آئیں گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ سجل علی آنے والی سیریز میں مادر ملت فاطمہ علی جناح کا کردار نبھائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی پاکستان کی آزادی اور تقسیم ہند کے واقعات پر مبنی ہے جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر دانیال کے افضل ہیں۔فلم میں سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین، سامعہ ممتاز سمیت سندس فرحان بھی مختلف کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سیریز 3 سیریز پر مشتمل ہوگی جس کے دوسرے سیزن میں سجل علی نظر آئیں گی، پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن، جوانی اور قیام پاکستان سے قبل ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا جب کہ سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر