کہاں راجا بھوجن کہاں گنگو تیلی۔

تحریر: نذیر ڈھوکی

عظیم شاعر حضرت جوش ملیح آبادی نے بہت خوب فرمایا تھا
“انسانیت کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین ”
آل رسول کے سکہ بند غلام ،شاعر اور ذاکر اہلیت شوکت رضا شوکت نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا

وطن کی بیٹی بتا گئی شوکت
حسین والے ہی ہمیشہ شہید ہوتے ہیں،”

اقتدارچھوڑ کر دبے پاؤں چھپ چھپ کر بھاگنے والے عمران خان
آج کل بھٹو بننے کی کوشش کر رہے ہیں ، آج اسلام آباد میں ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنے لگے کہ بھٹو صاحب کا عدالتی قتل ہوا تھا،
بہت خوب صاحب ،، انہیں اب یاد آیا
کہ عالمی دہشت گرد اسامہ بن لادن
نے محترمہ بینظیر شہید کے خلاف کسی کی فنڈنگ کی تھی ، سوال یہ ہے کہ عمران خان خود جنرل حمید گل کی نرسری میں جمہوری آداب سیکھ رہے تھے ؟ عمران خان کا یہ
بیانیہ کہ ان کے خلاف امریکہ نے سازش کی تھی سوال یہ ہے کہ تم تھے کیا چیز کہ امریکہ تمہارے خلاف سازش کرتا ؟ ایک بیوقوف اور نالائق شخص کے بارے میں سوچنا نہ صرف امریکی تھنک ٹینک کیلئے وقت کا ضیا ہی تھا واشنگٹن انتظامیہ اتنی گئی گزری نہیں ہے کہ
ایک ایسے شخص کو قابل اہمیت سمجھے جس کی حیثیت ایک بے جان کٹھپتلی سے زیادہ نہیں ہے۔
میرے مضمون کا خلاصہ یہ ہی ہے کہاں راجا بھوجن کہاں گنگو تیلی،
کچھ خدا کا خوف کرو یار نیازی، ،،
بھٹو بننے کیلئے آٹھ سال کی عمر میں تاریخ کو کھنگال کر شاعر اور انقلابی بننا پڑتا ہے بھٹو کے والد نے
سندھ کو بمبئی سے الگ کیا تھا جبکہ تمہارا باپ اکرام اللہ نیازی کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے نکالا گیا تھا۔ بھٹو کے دوست ماوزی تنگ ،چیون لائی ،شاہ فیصل، شیخ زید بن سلطان، تھے ،بھٹو کے عاشق
یاسر عرفات اور دنیا بھر میں آزادی کی جدوجہد کرنے والے حریت پسند ہے ، بھٹو ایک فوجی آمر جنرل ایوب خان کے اقتدار کو ٹھوکر مار کر عوام میں آئے تھے ،تم جنرلوں کی بے بی بن کر سیاست میں آئے ،بھٹو کی قوت غریب، محنت کش ،طلبہ تھے
جبکہ عمران خان فارن ممنوعہ فنڈنگ کی فنڈنگ اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے لاڈلے بن کر سامنے آئے۔ بھٹو کچلے ہوئے طبقات کے لیڈر ہیں جبکہ عمران ٹیکس چوروں ذخیرہ اندوزی کرنے ،اور ضرورت زندگی کی اشیاء میں ملاوٹ کرکے پیسے کمانے والوں کے لیڈر ہیں، بھٹو نے بھارتی قبضے میں چلی گئی 25 ہزار مربع میل زمین واپس لے کر ارض وطن میں شامل کی اور 90 ہزار فوجی افسران اور جوانوں کو بھارتی جیلوں سے باوقار انداز میں رہا کرواکر وطن واپس لائے جبکہ عمران خان مقبوضہ کشمیر مودی کو دیدیا ۔ اس لیئے عمران خان کا بھٹو
سے موازنہ بنتا ہی نہیں ہے کہاں راجا بھوجن کہاں گنگو تیلی ۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر