اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائنسی اعتبار سے دنیا کا سب سے خوبصورت شہرچیسٹر انگلینڈ کے شمال مغرب میں واقع ہے۔اس تحقیق میں محققین نے یہ فیصلہ کرنے کے لیے’گولڈن ریشیو‘ کا استعمال کیا کہ کونسا شہر کتنا خوبصورت ہوگا۔اس تحقیق کے نتائج کے مطابق، انگلینڈ کے شمال مغرب میں واقع شہر چیسٹر جوکہ 83.7 فیصد عمارتوں پر مشتمل ہے، دنیا کا سب سے خوبصورت شہر ہے۔دنیا کی سب سے زیادہ توجہ کا حامل اٹلی کا مشہور شہر وینس دوسرے نمبر پر، انگلینڈ کا دارالحکومت لندن تیسرے جبکہ بیلفاسٹ اور روم بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر لینے میں کامیاب رہے۔اس فہرست میں سب سے زیادہ درجہ بندی حاصل کرنے والا امریکی شہر نیویارک ہے جوکہ 17 ویں نمبر پر ہے۔’گولڈن ریشیو‘ کیا ہے؟’گولڈن ریشیو‘ شہروں کی خوبصورتی کو وہاں موجود عمارتوں کی تعداد، شکل اور ساخت کے حساب سے جانچنے کا ایک پیمانہ ہے۔آن لائن مورگیج ایڈوائزر کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 سب سے خوبصورت شہر درج ذیل ہیں۔1- چیسٹر، برطانیہ- 83.7 فیصد
2- وینس، اٹلی- 83.3 فیصد3- لندن، برطانیہ- 83 فیصد4- بیلفاسٹ، برطانیہ- 82.9 فیصد5- روم، اٹلی- 82 فیصد6-بارسلونا، اسپین- 81.9 فیصد7- لیورپول،برطانیہ- 81 فیصد
8- دُرہم، برطانیہ- 80.5 فیصد9- برسٹل، برطانیہ- 80 فیصد10- آکسفورڈ، برطانیہ- 79.7 فیصد
دنیا کے 10 خوبصورت ترین شہر کونسے ہیں؟



