مرد اداکار میرے ساتھ کام نہیں کرتے: نینا گپتا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے شکوہ کیا ہے کہ مرد اداکار ان کے ساتھ کام کے خواہشمند نہیں ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 63 سالہ اداکارہ نے عمر سے متعلق کام میں مسائل پیش آنے کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔نینا گپتا نے کہا ‘2 سے 3 پراجیکٹس ہیں جس میں، میں نے ڈائریکٹر سے پوچھا کہ میرے مد مقابل کون سا اداکار ہے جس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ آپ کسی کو تجویز کردیں، جواب میں میں نے کہا یہ دنیا کا مشکل ترین کام ہے کیونکہ میرے ساتھ کوئی کام نہیں کرنا چاہتا’۔اداکارہ نے کہا ‘کوئی کام کرنے کو تیار نہیں ،زیادہ تر جوان اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جب کہ میں ان سب اداکاراؤں سے زیادہ جوان نظر آتی ہوں’۔نینا گپتا کے مطابق ‘ہمارا معاشرہ تبدیل نہیں ہوا، سب لوگ پدرانہ معاشرے میں رہتے ہیں اور یہ ہمیشہ ایسے ہی رہے گا’۔سینئر اداکارہ نے اداکار رام کپور کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامند ہوئے جس کی وجہ سے میں ان کی شکرگزار ہوں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر