شاہ رخ کو کیا مشورہ دیں گی؟ سوال پر عالیہ بھٹ کا دلچسپ جواب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شاہ رخ خان کو باکس آفس ناکامیوں پر کیا مشورہ دیں گی؟ اس سوال پر عالیہ بھٹ نے دلچسپ جواب دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اور عالیہ بھٹ نے 2016ء میں فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں کام کیا تھا اور اب وہ دونوں فلم ’ڈارلنگز‘ مل کر پروڈیوس کررہے ہیں۔عالیہ بھٹ، شفالی شاہ اور وجے ورما کے مرکزی کردار پر مشتمل فلم ڈارلنگز نیٹ فلیکس پر 5 اگست کو ریلیز کی جارہی ہے، اس فلم کی کہانی ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے ہی شوہر کو اغوا کرلیتی ہے۔جلد ہی ماں بننے والی عالیہ بھٹ فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں، ایک تقریب میں اُن سے شاہ رخ کی ماضی کی باکس آفس ناکامیوں پر مشورہ دینے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔اداکارہ نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان جادو بھی ہیں اور جادوگر بھی، میں اس لیے انہیں کوئی مشورہ نہیں دوں گی، اگر کنگ خان مجھے کوئی مشورہ دیں گے تو خوشی سے قبول کروں گی، خاص طور پر یہ کہ وہ جادوگر کیسے بنے؟کچھ دن پہلے عالیہ بھٹ نے بتایا کہ شاہ رخ خان عام طور پر فلم مل کر پروڈیوس نہیں کرتے ہیں لیکن انہوں نے ڈارلنگز کے لیے مجھے فوری رضامندی دے دی۔شاہ رخ نے فون پر مجھ سے کہا کہ میں عام طور پر فلم کو پرڈیوس نہیں کرتا ہوں لیکن تمہارے ساتھ کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے فلم کی شوٹنگ کے دوران خوب انجوائے کیا، شاہ رخ خان نے حال ہی میں فلم دیکھی اور ڈارلنگز انداز میں فلم کرنے پر میرا شکریہ ادا کیا۔شاہ رخ خان کی 2018ء میں آخری فلم زیرو ریلیز ہوئی تھی، وہ کئی برس بعد بڑے پردے پر واپسی کی تیاری کررہے ہیں، ان کی تین فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی زیر تکمیل ہیں۔پٹھان میں شاہ رخ خان کے مقابل دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم ہیں تو جوان میں نین تارا اور ڈنکی میں تاپسی پنوں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر