بھوک کو قابو کرنے والے خلیے دماغ کو متاثر کرتے ہیں، تحقیق

کنیکٹیکٹ(نیشنل ٹائمز): پری فرنٹل کورٹیکس انسانی دماغ کا خطہ وہ ہے جو فیصلہ سازی سے لے کر مختلف اقسام کی یادداشت جیسے متعدد پیچیدہ کاموں کا ذمہ دار ہوتا ہے۔جب بھی دماغ کے اس حصے میں کچھ غلط ہوتا ہے تو سوچنے سمجھنے اور رویوں کے لیے بہت نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ یہاں تک کہ پری فرنٹل کورٹیکس میں خرابی کا تعلق متعدد نفسیاتی بیماریوں سے ہوتا ہے جس میں شرٹزوفرینیا سمیت دیگر بیماریاں شامل ہیں۔امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کی ییل یونیورسٹی کے محققین اور ان کے ہنگری میں موجود ساتھیوں کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ ہائپوتھیلیمس-دماغ کا وہ حصہ جو بھوک اور جسم کا درجہ حرارت جیسے معاملات کو قابو کرتا ہے- میں دریافت ہونے والے خلیوں نے چوہوں کے پری فرنٹل کورٹیکس کے عمل اور اس کا سانچہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔تحقیق میں محققین نے دماغ کے ہائپوتھیلیمس کے حصے میں اگوٹی ریلیٹڈ پیپیٹائڈ نامی نیورونز کا مطالعہ کیا۔ یہ نیورونز بھوک اور دیگر رویوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔جب محققین نے چوہوں میں ان نیورونز کو کمزور کیا تو انہوں نے دیکھا کہ ایک صحت مند جانور کی نسبت ان جانوروں میں پری فرنٹل کورٹیکس کے حصے میں کم نیورونز تھے۔تحقیق کے سربراہ محققین ٹیمیس ہوروتھ کا کہنا تھا کہ یہ چیز اس بات کو معقول بناتی ہے کہ یہ نیورونز جو بھوک اور کھانے کو کنٹرول کرتے ہیں، کورٹیکس اور رویوں کو متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ بھوکے ہوتے ہیں تب آپ اپنے تمام رویوں کو ترتیب دیتے ہیں تاکہ کھانا ڈھونڈ سکیں اور کھا سکیں اور جب آپ بھوک مٹا لیتے ہیں تو آپ اپنا رویہ بدل کر اس معاملے کی جانب توجہ دیتے ہیں جو اس وقت ضروری ہوتا ہے۔محققین نے اپنی تحقیق کے نتائج مالیکیولر سائیکیٹری میں شائع کیے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر