دیا مرزا کی 25 سالہ بھانجی کار حادثے میں ہلاک، اداکارہ غم سے نڈھال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ دیا مرزا کی بھانجی اور کانگریس رہنما فیروز خان کی 25 سالہ بیٹی تانیا کاکڑے حیدر آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔دیا مرزا نے تانیا کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو یہ افسوسناک اطلاع دی، اداکارہ نے لکھا ‘میری بھانجی، میری بچی، میری جان اب روشنیوں میں چلی گئی ہے’۔اداکارہ نے لکھا ‘خدا کرے تم جہاں ہو وہاں تمہیں سکون اور محبت نصیب ہو، تم ہمیشہ ہمارے چہروں پر آنے والی مسکراہٹوں کا سبب بنی ہو’۔دیا مرزا کی پوسٹ پر اداکار ایوشمان کھرانا، سنیل شیٹی اور اداکارہ گوہر خان سمیت کئی ستاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تانیا اپنے چار دیگر دوستوں کے ہمراہ ائیرپورٹ سے لوٹ رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں تانیا موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔واضح رہے کہ تانیا کاکڑے ایک میک اپ آرٹسٹ بھی تھیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں تھی۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر