امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنے گا: چین کا انتباہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو یہ خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنے گا۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی 4 ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں اور اس سلسلے میں وہ آج سنگاپور پہنچی ہیں، ان کے دورے میں تائیوان کا نام شامل نہیں ہے تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی تائیوان کا دورہ بھی کریں گی۔نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی۔تائیوان کی علیحدگی روکنےکیلئے آخری حد تک جائینگے، چین کا امریکا کو دو ٹوک ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا سبب بنےگا۔یاد رہے کہ تائیوان کے معاملے پر اس سے پہلے بھی چین اور امریکا ایکدوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن کہہ چکے ہیں کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم ہر صورت میں تائیوان کا دفاع کریں گے جبکہ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے تائیوان کی علیحدگی کو روکنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔



  تازہ ترین   
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر