قوت مدافعت کو بڑھانے والے ناشتے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مضبوط مدافعتی نظام آپ کو عام بیماریوں کے ساتھ ساتھ خطرناک وائرس سے بھی بچا سکتا ہے۔ قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال کیا جائے بالخصوص ناشتے کا خاص خیال رکھا جائے کیوں کہ ایک اچھا ناشتہ آپ کو دن بھر کے امور انجام دینے کے لیے طاقت بخشتا ہے۔ناشتے میں درج ذیل اجزاء کے استعمال سے آپ اپنے قوت مدافعت کو بہتر بناسکتے ہیں۔خشک میوہ جاتقوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے صحت بخش چکنائی اور غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے جو ہم خشک میوہ جات کے استعمال سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ناشتے میں ان کا استعمال ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔ خشک میوہ جات اومیگا 3 کا بہترین ذریعہ ہیں۔قوت مدافعت کو بڑھانے والے ناشتےہلدیناشتے میں اگر ہلدی کا استعمال کیا جائے تو یہ قوت مدافعت کو مضبوط بناسکتا ہے۔ ہلدی امراض جگر میں بھی بہت مفید ہے۔ اسے آپ دودھ یا انڈے میں شامل کرکے لے سکتے ہیں۔قوت مدافعت کو بڑھانے والے ناشتےچائےبیشتر افراد کے لیے دن کا آغاز چائے کے بغیر کرنا ممکن ہی نہیں ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ہی چائے ہمارے قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ چائے بناتے ہوئے اس میں ادرک، لونگ اور دار چینی کا استعمال کریں تو یہ مدافعتی نظام کے لیے بہترین ہے۔قوت مدافعت کو بڑھانے والے ناشتےپروٹین ناشتے میں ایسے اجزاء کا انتخاب کریں جو پروٹین سے بھرپور ہوں۔ جیسے انڈے، دودھ ، دہی یا پھر دالیں وغیرہ یہ دن بھر چاق و چوبند رہنے کے لیے طاقت بخشتے ہیں۔قوت مدافعت کو بڑھانے والے ناشتےاسموتھی آپ دودھ اور دہی سے تیار کردہ اسموتھی کا استعمال ناشتے میں کرسکتے ہیں لیکن خیال رہے اس میں چینی کی بجائے شہد کا استعمال کیا جائے۔ یہ میٹھے کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر