اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے سینئر معروف اداکار نعمان اعجاز نے دلچسپ انداز میں شادی کے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔اداکار نعمان اعجاز کی پختہ اداکاری اور سنجیدہ انداز میں کامیڈی کرنے کی عادت سے تو ہر کوئی واقف ہے، نعمان اعجاز کی اکثر سوشل میڈیا پوسٹس بھی حسِ مزاح سے بھرپور ہوتی ہیں۔نعمان اعجاز کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ ایک نوجوانی کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔اداکار کا اس تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’محبت آپ کو احمقانہ کام کرنے پر مجبور کر دیتی ہے، اسی محبت کے پیچھے تو ایک بار میری شادی بھی ہو گئی۔‘نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اور میری بیوی کو آسکر ملنا چاہیے‘۔
محبت آپ کو احمقانہ کام کرنے پر مجبور کردیتی ہے، نعمان اعجاز



