‘سجل کا تھپڑ نہ کھائیے گا، وہ جتنی چھوٹی لگتی ہے اتنا ہی بھاری ہاتھ ہے’

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکار سید جبران نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کبھی اداکارہ سجل علی کے ہاتھ سے تھپڑ نہیں کھائیے گا کیونکہ ان کا ہاتھ بہت بھاری ہے۔سید جبران نے ویب شو میں ایک ڈرامے کا دلچسپ قصہ سنایا جس میں ان کے ہمراہ سجل علی نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔اداکار نے بتایا کہ ‘ایک سین تھا جس میں سجل نے مجھے تھپڑ مارنا تھا، ہدایتکار یاسر نواز نے کہا چلو اب شاٹ کے لیے تیار ہوجاؤ’۔اداکار نے بتایا ‘میں جیسے ہی مڑا سجل نے مجھے زوردار تھپڑ مار دیا، وہ تھپڑ ایسا تھا جس نے مجھے پورا ہلا دیا، سیٹ پر بیٹھے یاسر نواز قہقہہ لگاکر ہنس پڑے، انہوں نے مجھے بلایا اور کہا لو دیکھو یہ سین، میں یہ کیسے لگاؤں کہ اتنی چھوٹی سی لڑکی تمہیں ماررہی ہے، تم اپنی جگہ پر قائم تو رہو؟’سید جبران کے مطابق ‘میں نے سین دیکھا کہ سجل اتنی چھوٹی سی اور میں اتنا لمبا، اس نے مجھے جیسے ہی تھپڑ مارا میں بچوں کی طرح پورا ہِل گیا، میں نے کہا یاسر بھائی اس کا ہاتھ بہت زور سے لگا ہے ‘۔اداکار نے بتایا کہ ‘بعد میں یاسر نے کہا اب پتا چل گیا نہ کہ اس کا ہاتھ بھاری ہے، جاؤ اور اب تیار رہنا’۔ساتھ ہی جبران نے مداحوں کو انتباہ کیا کہ ‘سجل کا تھپڑ کبھی نہ کھائیے گا، وہ جتنی چھوٹی لگتی ہے اتنا ہی بھاری ہاتھ ہے’۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر