پاکستانی فلمساز کی دستاویزی فلم ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد

نیویارک(نیشنل ٹائمز): پاکستانی دستاویزی فلم ’ٹرننگ پوائنٹ: 9/11 اینڈ وار آن ٹیرر‘ کو ایمی ایوازڈز کیلئے نامزد کرلیا گیا۔آسکر اکیڈمی کے ممبران میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی دستاویزی فلم ساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ٹرننگ پوائنٹ: 9/11 اینڈ وار آن ٹیرر‘ کو مشہور بین الاقوامی فلم ایوارڈ ا’ایمی ‘ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔یہ خبر محمد علی نقوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی انہوں نے فلم کے پوسٹر اور ایمی ایوارڈز میں نامزدگی کی تصویر کا کولاج بنا کر شیئر کیا۔فلمسازنے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری دستاویزی فلم ٹرننگ پوائنٹ: 9/11 اینڈ وار آن ٹیرر کو ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے‘۔غیر ملکی ہدایتکار برائن نیپنبرگر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس دستاویزی سیریز کا آغاز 9/11 کے المناک واقعات سے ہوتا ہے جس میں 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور افغانستان کے درمیان ہونے والے واقعات کی عکس بندی بھی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ یہ فلم 2021 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی جس نے دستاویزی فلموں میں ٹاپ 10 کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر