ایمن خان کا ٹی وی اسکرین پر واپسی کا عندیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ایمن خان نے ٹیلی ویژن اسکرین پر واپس آنے کا عندیہ دے دیا۔ایمن خان نے چائلڈ اسٹار کے طور پر شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا اور بہت جلد سامعین کی محبت اور پذیرائی حاصل کی۔انہوں نے چائلڈ اسٹار سے لے کر اہم کردار ادا کرنے تک سخت محنت کی اور ترقی کی لیکن اداکار منیب بٹ سے شادی کے بعد وہ اداکاری کی دُنیا سے دور ہو گئی تھیں۔حال ہی میں ایمن خان کو اپنی بیٹی امل کے ساتھ کراچی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں دیکھا گیا، ایمن خان نے ایونٹ میں انٹرویو کے دوران ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی کا اشارہ دیا۔اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اداکاری میں واپس آئیں گی؟ جس پر ایمن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں تھوڑا اور وقت لوں گی کیونکہ میری بیٹی بہت چھوٹی ہے اور میں اسے اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتی۔ایمن خان نے کہا کہ میں نے بہت کام کیا ہے اور اب مجھے شوبز سے بریک لیتے ہوئے 4 سال ہو گئے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر مجھے اچھا اسکرپٹ ملا تو میں اداکاری میں واپس آؤں گی۔ایمن خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مداح ٹیلی ویژن اسکرین پر میری واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر