یمنیٰ زیدی نے اپنی کامیابی کی وجہ کسے قرار دیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی تمام تر کامیابی اور ترقی کی وجہ اپنے والدین کو قرار دے دیا۔یمنیٰ زیدی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے والدین کی شادی کی اور اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی والدہ اور مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام لکھا ہے۔اُنہوں نے لکھا ہے کہ اس سالگرہ کے موقع پر میں اپنی امّی اور بابا (مرحوم) کے بارے میں لکھنا چاہتی ہوں، میں محسوس کرتی ہوں کہ میں آج جو ہوں وہ اس لیے ہوں کیونکہ میں ان کی مہربانی، خوبصورتی، بہادری، انتہائی مطمئن اور ہمدرد طبیعت کا بے مثال امتزاج رکھتی ہوں۔یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ میں نے ان کے ساتھ جتنا زیادہ وقت گزارا ہے میں نے محسوس کیا ہے کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میرے اندر ان کا خون ہے۔اداکارہ نے اپنے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں واقعی قابلِ فخر بیٹی ہوں اور تمام صلاحیتوں میں میری کامیابیاں صرف آپ دونوں کی وجہ سے ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر