پاک امریکا تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالر ہو چکا: پاکستانی سفیر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امریکا میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کا حجم 9 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 7 ارب ڈالر تھیں جو بڑھ کر 9 ارب ڈالر ہو گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 9 ارب ڈالر کی پاکستانی برآمدات میں اشیاء کی تجارت 6.8 ارب ڈالر رہیں جبکہ سروسز بشمول آئی ٹی کی برآمدات 2.2 ارب ڈالر رہیں۔پاکستانی سفیر نے بتایا کہ 22-2021 میں امریکا سے درآمدات 3 ارب رہیں جو گزشتہ سال 2.4 ارب ڈالر تھیں، اس طرح پاکستان اور امریکا کے درمیان کل تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالر ہو گیا ہے جو گزشتہ سال تقریباً ساڑھے 9 ارب ڈالر تھا۔مسعود خان نے بتایا کہ برآمدات میں 35 فیصد سالانہ اضافہ جاری رہا تو آئندہ تین سال میں پاک امریکا تجارتی حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس نے 800 ملین ڈالر کمائے، ان میں سے 60 فیصد کو امریکی وینچر کیپیٹل کمپنیوں کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی گئی۔



  تازہ ترین   
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر