وزن کم کرنا ہے تو سونف کے پانی کا استعمال کریں

سونف کا شمار ایک عام اور آسانی سے دستیاب ہونے والی جڑی بوٹیوں میں ہوتا ہے۔ کھانوں میں اس کا استعمال خاص خوشبو اور ذائقے کے لیے کیا جاتا ہے۔ مختلف بیماریوں جیسے بینائی کی کمزوری، نیند کی کمی وغیرہ میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا پانی وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ایک کھانے کا چمچ سونف ، دو سے تین عدد سبز الائچی، ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ اور ایک چھوٹا ٹکڑا دار چینی کو ایک گلاس پانی میں دو سے تین منٹ پکائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان لیں۔ رات سونے سے قبل سونف کے پانی کا استعمال کریں۔
یہ عمل کرنے سے آپ کا نظام انہضام بہتر ہوگا، سونف کا پانی میٹابولزم کے نظام کو مضبوط بناکر کھانے کو جلد ہضم کرنے کا کام کرتا ہے۔ انسانی جسم پورے دن میں جتنی کیلوریز لیتا ہے سونف کا پانی ان کو توانائی میں تبدیل کردیتا ہے اور جسم میں موجود فالتو چربی کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔سونف کے پانی کے استعمال سے بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔ سونف میں موجود معدنیات معدے کو دیر تک بھرا رکھتے ہیں جس سے انسان کم کھانا کھاتا ہےجو کہ وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے۔اس کے علاوہ سونف کے پانی میں موجود سبز الائچی رنگ نکھارنے کے لیے بہترین ہے جبکہ دارچینی جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں بہترین ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر