دوسرے بچے کی پیدائش، شہروز سبزواری نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

کراچی: (نیشنل ٹائمز)معروف اداکار شہروز سبزواری نے دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔یوم آزادی کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں صحافی نے شہروز سبزواری سے اہلیہ سے متعلق سوال کیا جس پر انکا کہنا تھا کہ صدف کنول گھر پر آرام کررہی ہیں کچھ دنوں میں خوشخبری سنائیں گے۔اداکار نے مزید کہا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں دوسرے بچے کے لیے خاصا پرجوش ہوں، بچے کی پیدائش کے لیے پروڈیوسرز سے 10 سے 15 دن کی چھٹی بھی مانگ رہا ہوں لیکن فی الحال ابھی تک نہیں مل سکی۔انہوں نے مداحوں سے اہلیہ کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست بھی کی۔یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے سائرہ یوسف سے علیحدگی کے بعد صدف کنول سے دوسری شادی کی ہے تاہم سائرہ سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر