متحدہ عرب امارات میں بارشوں اور سیلاب میں 7 افراد جاں بحق

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز): متحدہ عرب امارات کے مشرقی شہروں میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارشوں سے پہاڑوں سے آنے والے پانی نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی۔رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ اس دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔بارشوں کے دوران ہورڈنگز اور درخت گرنے سے درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔موسلادھار بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔ زیر آب سڑکوں سے پانی کو ہٹایا جا رہا ہے۔پہاڑی علاقوں میں پانی کا تیز بہاؤ ہے۔ اسپتالوں اور میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔



  تازہ ترین   
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر