اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز کابل کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کو کابل اسٹیڈیم میں کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا جہاں شام ساڑھے چار بجے کے قریب دھماکا ہوا۔اقوام متحدہ کے چند عہدیدار بھی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔طالبان ترجمان خالد زدران نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا تھا کہ دھماکے کے بعد کچھ دیر کے لیے میچ روک دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں میچ مکمل کیا گیا۔
کابل: یو این سیکرٹری جنرل کا اسٹیڈیم دھماکے میں 19 افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس



