چہرے پر لیموں اور ٹماٹر لگانے کے کیا نقصانات ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جب ہم جِلد کی دیکھ بھال اور جِلد سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں، تو ہم سب سے پہلے قدرتی اور گھریلو علاج کے بارے میں سوچتے ہیں لیکن ہم اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتے کہ اس طرح کے اقدامات کے جِلد پر مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ ماہر امراض جِلد نے بتایا ہے کہ چہرے کی جِلد کے مسائل سے نمٹنے کے لیے لوگوں کو کن گھریلو علاج سے پرہیز کرنا چاہیے، بہت سے لوگ سوچتے ہوں گے کہ لیموں یا ٹماٹر کو براہ راست چہرے کی جِلد پر لگانے سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے لیکن یہ فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔لیموں یا ٹماٹر کو براہ راست چہرے پر استعمال کرنے کے نقصانات:جِلد خشک ہوناجِلد کی جلن خارش جِلد کا سُرخ ہونا ماہرین کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ (آپ) وٹامن سی سیرم کا انتخاب کریں اور ان کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اپنے ماہر امراض جِلد سے مشورہ کریں دوسری جانب ماہرین نے صحت مند اور چمکدار جِلد حاصل کرنے کے چند طریقے بھی بتائے ہیں۔جِلد کی دیکھ بھال کے اچھے معمولات پر عمل کرناصحت مند اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھاناایک باقاعدہ ورزش کا معمو مناسب نیند لینا تمباکو نوشی سے بچناتناؤ نہ لینے کی کوشش کریں



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر