سندھ بارشیں، ڈائریا اور پیچش کی بیماریوں میں اضافہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سندھ میں ہونے والی حالیہ موسلادھار بارشوں کے پیشِ نظر ڈائریا اور پیچش کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران سندھ میں 5 لاکھ سے زائد بچے اسہال اور پیچش کا شکار ہوئے، پانچ سال سے کم 2 لاکھ 8 ہزار 911 بچے پانچ سال سے زائد عمر کے 2 لاکھ 42 ہزار 642 بچے اسہال میں مبتلا ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق 56 ہزار سے زائد بچے پیچش کی شکایت کے ساتھ اسپتال لائے گئے جبکہ حالیہ بارشوں نے کیسز میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کا بتانا ہے کہ کراچی میں 85 ہزار سے زائد بچے ڈائریا کا شکار ہوئے، سب سے زیادہ 28 ہزار کیسز ضلع جنوبی میں رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے کم 4 ہزار کیسز ضلع کیماڑی میں سامنے آئے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق موجودہ موسم کے دوران کھانے پینے میں احتیاط انتہائی ضروری اور گلے سڑے پھل سبزیوں سے اجتناب کرنا لازمی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر