یوکرین اناج کی پہلی کھیپ بھیجنے کے لیے تیار ہے: زیلنسکی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) یوکرین روس معاہدے کے بعد یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ اناج کی پہلی کھیپ روانگی کے تیار ہے۔یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین اناج کی پہلی کھیپ بھیجنے کے لیے تیار ہے، بس اپنے بین القوامی پارٹنرز کے سگنل کا انتظارکر رہے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر نے اناج کی کھیپ بھیجنے کی تیاری دیکھنےکے لیے بحیرہ اسود کی بندرگاہ چرنومورسک کا دورہ کیا، جہاں ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اناج کی پہلی کھیپ بھیجنے کے لیے تیار ہے۔خیال رہے کہ عالمی غذائی بحران کے پیش نظر گذشتہ ہفتے ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان یوکرینی گندم درآمدگی کے حوالے سے ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد معاہدے کی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے استنبول میں مشترکہ رابطہ مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جہاں فریقین کے نمائندگان یوکرین کی تین بندرگاہوں سے گندم کی بحفاظت برآمدگی یقینی بنائیں گے۔اب یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گندم برآمدگی کے لیے پہلی کھیپ کی روانگی کے لیے تیارہے بس اب شپمنٹ روانگی کے لیے اپنے بین الاقوامی پارٹنرز سے سگنل کا انتظار ہے۔



  تازہ ترین   
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر