ہمایوں سعید کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید باضابطہ طور پر ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے ہیں جس سے اُن کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے مقبول ڈرامے کے اداکار نے اس پلیٹ فارم پر بطور تصدیق شدہ اکاؤٹ انٹری دی ہے جس کے بعد اُن کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50000سے تجاوز کرگئی ہے۔51 سالہ اداکار و پروڈیوسر نے اپنے تاثرات بتائے ہوئے کہا کہ ‘بلاشبہ ٹک ٹاک پاکستان میں انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے اور مجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ ہے کہ اس نے پورے ملک کو تفریح کے ذریعے یکجا کر دیا ہے’۔اداکار و پروڈسر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ‘میں نے اس پلیٹ فار م پر تخلیق کے جو مظاہرے دیکھے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، میں خود کو اس پلیٹ فارم پر آنے اور اپنے مداحوں کے لیے،جو مجھے اکثر وبیشتر دیکھتے رہتے ہیں اور مجھ سے رابطے میں بھی رہتے ہیں، ذمہ دارانہ مواد تخلیق کرنے سے نہیں روک سکا’۔ پہلی ویڈیو میں ہمایوں سعید نے اپنے ریکارڈنگ سیٹ کی ایک کلپ شیئر کی ہے۔مختلف ریکارڈنگ سیٹس سے پانچ مختلف ویڈیوز پوسٹس کرنے کے بعد’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے فنکار کے فالوورز کی تعداد50000 سے تجاوز کر گئی ہے۔اُن کی ایک اور ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی فلم، ”لندن نہیں جاؤں گا“ کے سیٹ کی ہے جو پلیٹ فارم پر فوراً ہی وائرل ہو گئی اور اُسے ایک ملین سے زائد ویوز حاصل ہوئے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مداح یقیناً اُن کے مواد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ ہمایوں سعید پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کے انتہائی مشہور فنکاروں میں سے ایک ہیں اور پہلے پاکستانی فنکار ہیں جنھیں نیٹ فلکس کی اصل سیریز’ دی کراؤن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر