منکی پاکس: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ

وزارتِ صحت نے ملک میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیرونِ ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے منکی پوکس کے پھیلاؤ کو عالمی ایمرجنسی کا درجہ دیے جانے کے بعد وزارتِ صحت نے ملک میں منکی پاکس کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہیلتھ سیکیورٹی ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ بالخصوص افریقہ سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ سائئنسی بنیادوں پر ملک کے تمام داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور عالمی ادارۂ صحت کی گائیڈ لائنز پر بھی بھرپور عمل کیا جا رہا ہے۔عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ ہیلتھ ورکرز کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام میں آگاہی کے حوالے سے بھی تمام مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ترجمان وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ وزیرِ صحت نے این سی او سی کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ منکی پاکس کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملک میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، لہٰذا وفاق اور صوبے مل کر ابھی سے اس وباء کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر