رنبیر میری پہلی محبت تھے: دیشا پٹانی کا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار رنبیر کپور ان کی پہلی محبت تھے اور وہ انہیں اب بھی بے حد پسند ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ‘رنبیر کپور میرے پہلے سلیبریٹی کرش تھے، اپنے اسکول کے دنوں میں ، میں رنبیر کی سب سے بڑی فین ہوا کرتی تھی’۔اداکارہ نے بتایا ‘اسکول سے اسکوٹر پر گھر جاتے وقت راستے میں لگے رنبیر کے پوسٹر دیکھا کرتی تھی، اسی وجہ سے متعدد بار میرا خوفناک ایکسیڈنٹ ہونے سے بچا’۔دیشا سے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی آپ نے رنبیر سے اپنی محبت کا اظہار کیا یا انہیں بتایا کہ وہ آپ کا کرش تھے؟جواب میں اداکارہ نے کہا ‘میں نے رنبیر کو کبھی نہیں بتایا لیکن ارادہ ہے انہیں بتاؤں کہ وہ مجھے کتنا پسند تھے’۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نےاپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007 میں فلم ‘سانوریا’ سے کیا تھا جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سونم کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔اداکارہ دیشا پٹانی نے 2016 میں بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں مرکزی کردار آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے نبھایا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر