کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی؟ ثمینہ پیرزادہ کا حکومت سے سوال

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب پر کسی کا نام لیے بغیر کڑی تنقید کی ہے۔سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’ہم نہیں مانتے‘۔انہوں نے ملکی سیاست پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے سوال کیا ہے کہ ’ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو؟‘۔انہوں نے حکومت سے ایک اور معصومانہ سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ جو ہر وقت ہم ذکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا، ان کی طاقت کس کی مرہونِ منت ہے؟‘۔ایک اور ٹوئٹ میں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ’ہم نے بھی ٹھان لی ہے کہ ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے، جب تک جمہور جیت نہیں جاتی‘ ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر