عالیہ وہ قربانیاں نہیں دیگی جو میری ماں نے دیں: رنبیر کپور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ اہلیہ عالیہ بھٹ کو وہ قربانیاں نہیں دینے دیں گے جو ماضی میں ان کی ماں نے ایک اداکارہ ہوتے ہوئے دیں۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کو دیے جانے والے انٹرویو میں رنبیر کپور نے کہا ‘بچے کی پیدائش ایک فطری عمل ہے، یہ خدا کا تحفہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت بدل گیا ہے’۔رنبیر کپور نے کہا کہ میری ماں کو جن چیزوں سے گزرنا پڑا، میں نہیں چاہتا عالیہ بھی ان سب سے گزرے، وہ مستقبل میں بھی اتنی ہی محنت جاری رکھیں گی جتنی وہ اب کرتی ہیں، وہ اپنا کام جاری رکھے گی اور اس کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی’۔اداکار کے مطابق وہ شادی کے بعد خاندان اور بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہیں کیونکہ یہ صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں ہے۔دورانِ انٹرویو رنبیر نے کہا کہ ‘میں بہت خوش قسمت ہوں کہ عالیہ بھٹ میری اہلیہ ہیں، ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت احترام اور ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں، آنے والے دنوں میں ہمارا مستقبل بہت روشن ہے’۔رنبیر نے مزید کہا ‘میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عالیہ اپنے کیریئر کے عروج پر ماں بن رہی ہیں حالانکہ عالیہ کے ذہن میں یہ بات کبھی نہیں آئی کہ وہ اتنی مقبول ہیں’۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ‘ایسا ہرگز نہیں ہے کہ اب عالیہ ماں بن رہی ہے تو اس کے کام کی اہمیت کم ہو جائے گی، ایسا کبھی نہیں ہو گا’۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر