پفرمچھلی کے زہر سے تیزی سے دردکش ادویہ بنائی جاسکتی ہیں

لندن (نیشنل ٹائمز): سمندری کی گہرائی میں خود کو پھلانے والی پفرفش میں زہرپایا جاتا ہے جس کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس سے دردکش ادویہ کی نئی کھیپ تیار کی جاسکتی ہے۔پفرمچھلی میں ٹیٹروڈوٹاکسن پایا جاتا ہے جو ایک طرح کا بہت تیز اعصابی (نیورو) زہر ہے۔ اسے طبی تحقیق میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب معلوم ہوا کہ کہ یہی زہریلا مرکب درد دور کرنے والی نئی ادویہ سازی میں مددگار ہوسکتا ہے۔سائنسدانوں کی تحقیق بتاتی ہے کہ ٹیٹروڈوٹاکسن یا ٹی ٹی ایکس پفرفش کے علاوہ سمندری گھونگوں میں بھی عام پایا جاتا ہے۔ یہ اعصابی نظام میں سوڈیئم آئن چینل کو روکتا ہے جو درد کے سگنل آگے بھیجتے ہیں اور چند ملی گرام مقدار سے اس کا شکار خواہ وہ مردہی کیوں نہ ہو منٹوں میں ہلاک ہوجاتا ہے لیکن دوسری جانب سوڈیئم آئن چینل درد شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے موضوعِ تحقیق بھی ہیں۔لیکن ٹی ٹی ایکس پر مزید تحقیق اور اس کی تالیف (سنتھے سز) کی ضرورت ہے جس سے آج نہیں تو کل بہترین درد کش دوائیں بنائی جاسکیں گی۔ اس کے لیے سائنسدانوں نے 22 مرحلوں پر مشتمل ایک طریقہ بنایا ہے جس سے ٹٰی ٹی ایکس تجربہ گاہ میں بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر