ہیرو بننے کیلئے قرضہ لیا: ہمایوں سعید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنے کیریئر کی شروعات میں بےحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ہمایوں سعید ایک شاندار پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں آنے کے فوراً بعد ہی زبردست شہرت اور کامیابی حاصل کی۔ انہیں پہلا موقع پی ٹی وی کی مشہور منی سیریز ’یہ جہاں‘ سے ملا۔ اُنہوں نے کئی ہٹ ڈرامے اور فلمیں کی ہیں اور وہ پاکستان کے سب سے بڑے پروڈیوسرز میں سے ایک ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران اپنی کامیابی اور شروعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ ان کے لیے انڈسٹری میں قدم رکھنا آسان نہیں تھا اور انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے انہیں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک دفعہ مجھے ایک آدمی نے پیشکش کی کہ اگر میں اس کے سیریل کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کا بندوبست کرلوں تو وہ مجھے ہیرو بنا دے گا۔ کیا ہمایوں سعید کی بیٹی بھی ہے؟ صارفین کا سوالہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے اپنے ایک اور دوست سے رقم ادھار دی اور پھر ڈرامہ بنانے والے نے مزید رقم کا مطالبہ کیا جس کا بندوبست میں نے کیا اور ہم نے ایک سیریل بنایا۔اداکار نے کہا کہ جب اُس ڈرامے کی ایڈیٹنگ ہورہی تھی تو مقبول پروڈیوسر تسنیم اسلم نے ڈرامے کے کلپس دیکھے اور کہا کہ ڈرامہ بہت بُرا ہے لیکن تمہاری اداکاری بہترین ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تسنیم اسلم سے ملاقات کے بعد اداکاری کی دُنیا میں میرے کیریئر کی شروعات ہوئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر