شہریار منور نے بولڈ فوٹو شوٹ پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار شہریار منور نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنے بولڈ فوٹو شوٹ پر خاموشی توڑ دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شہریار منور فیشن میگزین کے لیے کروائے گئے بولڈ شوٹ کے آخری حصے کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے نقادوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور فوٹو شوٹ کا سیاق و سباق سمجھا دیا۔اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اس بات کا خیال رکھیں کہ ہم مختلف کرداروں کو نبھانے والے اداکار ہیں، ہمارے کرداروں سے محظوظ ہوں، یہ ہی آرٹ ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اس گلیمرز شوٹ کا خیال امریکی مصنف آرتھر ملر اور اداکارہ مارلن منرو کے رومانوی تعلقات سے لے کر ہندوستانی ہدایت کار کمال امروہی اور اداکارہ مینا کماری کی محبت ، شادی اور پھر اختلافات جیسی حقیقی کہانیوں سے ماخوذ کیا گیا ہے۔اداکار شہریار منور نے ایک تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹ اپنے محبوب کا مجسمہ بنانے کی بجائے اپنا مجسمہ تراش رہا ہے جو اس کی خود پسندی کو ظاہر کر رہا ہے۔جسے ازدواجی رشتے میں بدسلوکی و زیادتی کے استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔انہوں نے کیپشن کے آخر میں لکھا کہ یہ ہی آرٹ ہے اس سے لطف اندوز ہوں۔واضح رہے کہ اداکار شہریار منور اور اداکارہ سجل علی کے اس بولڈ فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر