کورونا کے علاج میں استعمال ہونیوالے ’ریمڈیسیور‘ انجیکشن کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والے ’ریمڈیسیور‘ انجیکشن کی قیمت میں 416 روپے 63 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ’ریمڈیسیور‘ انجیکشن کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریمڈیسیور انجیکشن کی 100 ملی گرام کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت1892روپے مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت 2308 روپے 63 پیسے مقرر تھی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی۔پاکستان اور بھارت کی دواساز کمپنیاں اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور بنائیں گیساڑھے 4 ماہ میں دوسری بار ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔مارچ 2022 میں ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت 1658.63روپے کم کی گئی تھی جبکہ مارچ 2022 تک ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت 3967 روپے مقرر تھی۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر