سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ کون تھا، پتا چل گیا

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز): بھارتی پنجاب کے مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے کا پتا چل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کا منصوبہ ساز دہلی کی تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی تھا اوراس بات کی تصدیق بشنوئی کے فون کال ریکارڈ سے بھی ہوگئی۔مںظر عام پر آنے والی فون کال میں لارنس بشنوئی سدھو موسے والا کے قتل کے فوری بعد موصول ہونے والی کال میں کسی شخص سے پوچھ رہا ہے کہ کام ہوگیا جس پر اس شخص نے ہاں میں جواب دیا۔بھارتی پنجاب کے گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو مانسا ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کو 19 گولیاں ماری گئی تھیں اوروہ فائرنگ کے 15 منٹ کے اندر ہلاک ہوگئے تھے۔ موسے والا کے قتل میں شامل دو شوٹرز دو روز قبل پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر