پولیو کیس رپورٹ ہونے پر امریکا میں تشویش کی لہر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا میں تقریباً ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔امریکی محکمۂ صحت نے تصدیق کی ہے کہ مین ہٹن کے شمال میں راک لینڈ کاؤنٹی میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔راک لینڈ کاؤنٹی کے کمشنر برائے صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد صورتِ حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ صحت اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔اس حوالے سے امریکی محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائرس امریکا سے باہر سے آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ متاثرہ شخص کو پولیو وائرس کب اور کہاں سے لگا۔سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ امریکا میں 1979ء سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا، تاہم ماضی میں یہ وائرس پولیو کے شکار مسافروں کے ذریعے ملک میں لایا گیا تھا۔سی ڈی سی کے حکام کے مطابق اس طرح امریکا میں پولیو کا آخری کیس 2013ء میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر