کینسر کے علاج پرامریکی ہر سال 200 ارب ڈالر خرچ کررہے ہیں

نیویارک: (نیشنل ٹائمز) ایک حیرت انگیز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کینسر کے علاج پر سب سے زیادہ رقم امریکی خرچ کرتے ہیں جو 200 ارب ڈالر کے برابر ہے، اس کے باوجود مریضوں کی بہتری کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے۔تحقیق کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ خطیر رقم خرچ کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کینسر کے بہتر علاج کے نتائج ہمیشہ ہی سامنے آئیں۔ باالفاظ دیگر زیادہ اخراجات کا مطلب اموات میں کمی کی صورت میں بھی ظاہر نہیں ہورہا اور بہت ہی کم فرق دیکھنے میں آرہا ہے۔یہ تحقیق ییل یونیورسٹی کے ریان چو اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ ’ ہمارا نظام باربار ہمیں نت نئے علاج کی جانب راغب کرتا ہے اوردیگرممالک کے مقابلے میں ترقی یافتہ ملکوں میں انہیں قدرے تیزی سے لایا جاتا ہے۔ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ یہ اس سے کینسر کا بہتر علاج ہوپارہا ہے یا نہیں۔‘ریان کے مطابق ہر امریکی کینسر پر اوسطاً 600 ڈالر خرچ کرتا ہے جبکہ دیگر امیرترین ممالک میں بھی یہ شرح صرف 300 ڈالر ہے۔ اس سے سوال اٹھتا ہے کہ آیا اس سے کوئی فائدہ بھی ہے یا نہیں؟ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جاپان، فن لینڈ، کوریا اور سوئزرلینڈ جیسے امیر ممالک میں خرچ کردہ رقم سے اموات کے کمی کا واضح فرق سامنے آیا ہے۔ماہرین نے اس امر پر غور کرنے پر زور دیا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر