نامناسب سوال پوچھنے پر ایشوریا رائے کا صحافی کو کرارا جواب

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کی سپر اسٹار ایشوریا رائے نے عریانیت کے فروغ سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافی کو کرارا جواب دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشوریا خوبصورتی کے علاوہ تلخ ونامناسب سوالات کے بھرپور انداز میں جواب دینے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ صحافی کے عریانیت کے پھیلاؤ کے حوالے سے پوچھنے پر سخت جواب دیتی نظر آرہی ہیں۔فرانسیسی صحافی نے اداکار ابھیشیک بچن کی اہلیہ سے سوال کیا کہ ’’کیا آپ اسکرین پر عریانیت کے فروغ کے حق میں ہیں؟‘‘ جس پر ایشوریا نے کہا میں نے کبھی عریانیت نہیں پھیلائی نہ ہی اس میں دلچسپی ہے۔ صحافی کے دوبارہ یہی سوال پوچھنے پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میں کسی ماہر امراض نسواں کے ساتھ بات کررہی ہوں، بھائی آپ صحافی ہیں، صحافی رہیں اور اسی ضمن میں سوالات پوچھیں۔



  تازہ ترین   
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر