مجھے اپنے لیے ‘آئٹم نمبر’ ٹھیک نہیں لگتا: ماہرہ خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے لیے فلم میں کیا جانے والا آئٹم سانگ مناسب نہیں لگتا۔ان دنوں ماہرہ اپنی نئی فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر کے لیے مختلف انٹرویوز دے رہی ہیں، ان ہی انٹرویوز میں سے ایک کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ فلم میں آئٹم نمبر کے حوالے سے بات کررہی ہیں۔ماہرہ کا کہنا ہے کہ ‘مجھے آئٹم نمبر کا لفظ ہی سمجھ نہیں آتا، میں نے پچھلے سال آئٹم سانگ نوری کیا تھا لیکن وہ فلم کے لیے انتہائی ضروری تھا’۔اداکارہ نے کہا ‘گانا نوری فلم کی اسکرپٹ میں تھا کیونکہ کہانی ہی کچھ ایسی تھی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کسی فلم کے لیے آئٹم سانگ اہمیت رکھتا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ’بطور اداکارہ جو میرے پاس اسکرپٹ آئے گا یا جو مجھے اچھا لگے گا میں وہ کروں گی، مجھے اپنے لیے آئٹم نمبر ٹھیک نہیں لگتا’۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کا گانا ‘نوری’ ان کی فلم سپر اسٹار کا ہے جس میں ماہرہ کے ہمراہ بلال اشرف نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر