کیا ریتھک روشن اور صبا آزاد جلد شادی کرنیوالے ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کے خوبرو اداکار ریتھک روشن اور اداکارہ صبا آزاد کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ریتھک اور صبا کے معاشقے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب دونوں کو بالی وڈ کی متعدد پارٹیز میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایک ساتھ دیکھا گیا، دونوں کی جانب سے اب تک اپنے رشتے کی تصدیق تو نہیں کی گئی البتہ بھارتی میڈیا کچھ دعوے کررہا ہے۔جہاں خبریں ہیں کہ دونوں شادی کا سوچ رہے ہیں وہیں دونوں کے ایک قریبی دوست نے بتایا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی بات نہیں ہے، دونوں ابھی ایک دوسرے کو وقت دے رہے ہیں، یہ سچ ہے کہ صبا اور ریتھک ایک ساتھ ہیں لیکن شادی میں ابھی وقت ہے۔اس دوست نے یہ بھی بتایا ہے کہ صبا اور ریتھک کی فیملی ایک دوسرے سے مل چکی ہے اور اداکار کی والدہ اور بہن صبا آزاد کو کافی پسند کرتی ہیں۔بالی وڈ اداکاروں کی زندگی سے متعلق پیشگوئی کرنے والے معروف بھارتی ماہرِ علم نجوم بیجن درووالا نے ہریتھک کی دوسری شادی کی پیشگوئی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اداکار کے ستاروں میں دوسری شادی ہوتی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے ہریتھک کی پہلی اہلیہ سوزین سے طلاق کی پیشگوئی بھی کی تھی، ہریتھک اور سوزین کی 2014 میں طلاق ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر