عریشہ رضی نکاح کی ویڈیو وائرل کرنے پر فوٹو گرافر سے ناراض

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی خوبرو اداکارہ عریشہ رضی خان نکاح کی ویڈیو وائرل کرنے پر اپنے ہی فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔22 سالہ عریشہ رضی خان کی گزشتہ روز اچانک سوشل میڈیا پر نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جنہیں دیکھ کر اداکارہ کے مداح خوش گوار حیرانی کا شکار نظر آئے۔اسٹوڈیو 86 نامی انسٹا گرام اکاؤنٹ کی جانب سے عریشہ رضی کے نکاح کی ویڈیو شیئر کی گئی جنہوں نے اُن کے نکاح کا ایونٹ کور کیا تھا۔عریشہ رضی کے نکاح کی ویڈیو اُن کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، اداکارہ اسٹوڈیو 86 کی اس حرکت پر شدید غصہ ہوئیں۔عریشہ رضی نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں کہا کہ آپ سبھی لوگ میرے نکاح کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں، یہ ایک نجی تقریب تھی، یہ بےحد شرم کی بات ہے کہ اسٹوڈیو 86 نے میری پرائیویسی کا خیال نہیں رکھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کمپنی نے صرف ویوز کے لیے میری اجازت کے بغیر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔دوسری جانب اسٹوڈیو 86 نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عریشہ رضی کو کیے گئے وائس میسیجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔کمپنی نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اداکارہ سے اجازت مانگی تھی، اداکارہ نے میسیج دیکھ لیا تھا جس کا مطلب یہی تھا کہ اُنہیں ویڈیو پوسٹ کرنے سے مسئلہ نہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل عریشہ کے نکاح کی ویڈیو اور تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر