تنویر جمال کی بیٹی نے اپنی یادیں شیئر کر دیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)حال ہی میں جاپان میں وفات پاجانے والے پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال نے زندگی میں ایک ہی شادی جاپانی خاتون سے کی تھی جن کا نام موتوکو واگوری سید تھا۔ان خاتون سے تنویر جمال کے 3 بچے ہیں، بیٹے کا نام ریو جبران واگوری سید، ایک بیٹی کا نام حنا نتاشا واگوری سید جبکہ دوسری کا نام مایا ردا واگوری سید ہے۔تنویر جمال کی وفات کے بعد ان کی صاحبزادی حنا نتاشا واگوری سید نے اپنے والد کے ساتھ گزارے گئے لمحات کے حوالے سے روزنامہ ’جنگ‘ کے لیے خصوصی یادداشت تحریر کی ہے جس میں بچپن سے آخری لمحات تک ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات اور احساسات کو خوبصورتی کے ساتھ قلم بند کیا گیا ہے۔حنا نتاشا واگوری سید روزنامہ ’جنگ‘ کے لیے بھیجی گئی اپنی یادداشتوں میں لکھتی ہیں کہ پاپا مجھے بہت پیار کرتے تھے، میں بھی انہیں بہت پیار کرتی تھی، بچپن سے ایک ہی سوچ بار بار آتی تھی کہ ایک دن تو پاپا کو اللّٰہ تعالیٰ بلالیں گے تو اس وقت میری حالت کیا ہو گی کیونکہ میں انہیں بہت زیادہ چاہتی تھی، مجھے لگتا تھا میں ان کے بغیر نہیں رہ پاؤں گی، وہ مجھے اپنے ساتھ ٹی وی اسٹیشن شوٹنگز پر لے کر جاتے، سب کو بتاتے تھے کہ میری بیٹی نتاشا ہے، سب سے خوشی سے ملواتے تھے۔اداکار تنویر جمال کی بیٹی نے لکھا ہے کہ وہ اکثر گاڑی میں احمد رشدی کا گانا ’کوکوکو رینا’ گایا کرتے تھے، اس کے علاوہ انہیں Queen کاگانا We Will Rock You بھی بہت پسند تھا، بچپن میں ’کوکوکو رینا‘ وہ پہلا گانا تھا جو یاد کیا اور ہم گاڑی میں ساتھ گایا کرتے تھے، مجھے ان پر بہت فخر ہے، وہ ہر ڈارمے میں لیڈ رول ہی کیا کرتے تھے، بہت ہی اچھے اداکار تھے، کئی نہ بھولنے والے کردار کیے، مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میں تنویر جمال کی بیٹی ہوں۔تنویر جمال کی بیٹی نے اپنی یادیں شیئر کر دیںتنویر جمال کی بیٹی نے لکھا ہےکہ 6 سال پہلے ان کا کینسر کا پہلا آپریشن جاپان میں ہوا تو ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر سگریٹ نہیں چھوڑیں گے تو یہ دوبارہ ہو جائے گا، امی میں اور سب منع کیا کرتے تھے لیکن وہ سگریٹ نہ چھوڑ پائے، اس طرح کچھ سال اور گزر گئے، کھانسی ہوتی رہی اور کچھ عرصے بعد پتہ چلا کہ کینسر پھر سے ہو گیا ہے، میں کافی بار پاکستان آتی جاتی رہتی تھی۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر