شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے بتادیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے پہلی مرتبہ اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان اداکارہ فضا علی نے شگفتہ اعجاز سے ان کی ذاتی زندگی پر سوال کرتےہوئے پوچھا کہ کیا آپ کی دوسری شادی لو میرج تھی یا والدین کی پسند سے ہوئی تھی؟اداکارہ نے جواب دیا کہ ‘یہ ایک مکسچر تھا، میرے شوہر نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں کافی عرصے تک الجھن کا شکار رہی، میں اپنی بچی کی اکیلے پرورش کررہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیے’۔شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ‘میرے شوہر یحییٰ صدیقی اپنی بات پر قائم رہے اور میرے معاملے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے ٹھان لی تھی کہ اسی سے شادی کرنی ہے، میں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا ‘۔خیال رہے کہ شگفتہ اعجاز کی 4 بیٹیاں ہیں، اداکارہ کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی عنیا علی ہے جب کہ دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں حیا صدیقی، ایمان صدیقی اور نبیہا صدیقی ہیں۔واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کو ڈرامہ ’میرے قاتل میرے دلدار‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے، اداکارہ کی کامیابیوں کا سفر’کاظم پاشا‘ کی مقبول ٹیلی ویژن سیریز ’جانگلوس‘ سے شروع ہوا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مُڑ کر نہ دیکھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر