حرا ترین نے پاکستان کے مستقبل سے متعلق کیا خواب دیکھا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا ترین نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے دیکھا گیا خواب سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔حرا ترین نے گزشتہ شب اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ جب وہ دوپہر کو سو رہی تھیں تو اس وقت انہیں خواب آیا۔اداکارہ نے لکھا کہ ‘مجھے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت ہی خوبصورت خواب آیا ہے’۔انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے دیکھا پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن ہے، ملک میں بڑی اور مثبت چیزیں ہورہی ہیں، لوگ ترقی کررہے ہیں اور بہت خوش بھی ہیں’۔حرا نے اپنی اسٹوری کے اختتام پر لکھا کہ ‘میں امید کے ساتھ دعا کرتی ہوں کہ میرا یہ خواب سچ ثابت ہو’۔حرا ترین کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس پر صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے بہتر مستقبل کی دعا کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر