والدین کی لاپروائی بچوں کو بصارت سے محروم کر سکتی ہے، تحقیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یونیورسٹی آف مشی گن ہیلتھ کے تحت کیے جانے والے 2 ہزار والدین پر مشتمل تحقیقی سروے کے مطابق صرف نصف والدین یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے بچوں کا اسکرین ٹائم بچے کی آنکھوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔یہ تحقیقی سروے رواں سال امریکا میں اپریل میں کیا گیا، جس میں 3 سے 18 سال کے بچوں کے 2002 والدین کو شامل کیا گیا۔محققین کا کہنا ہے کہ بیشتر والدین ضرورت سے زیادہ اسکرین ٹائم کے باعث مختصر و طویل عرصے تک مرتب ہونے والے اثرات سے لاعلم تھے، انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ بچوں کی قوتِ بصارت کا کمزور ہونا اسکرین ٹائم سے منسلک ہوسکتا ہے۔تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بیشتر والدین کو قوتِ بصارت کی کمزوری اور اسے متاثر کرنے والے عناصر اور سرگرمیوں کے حوالے سے غلط معلومات ہوتی ہیں، انہیں اس حوالے سے بھی معلومات نہیں ہوتیں کہ بینائی کو درپیش خطرات کو کیسے کم کیا جاسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق گزشتہ 30 برس کے دوران قریب کی بینائی متاثر ہونے کی شکایات میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ بچوں کی ٹیکنالوجی تک آسان رسائی ہے۔ایسے والدین کی تعداد بہت کم ہے جو بچوں کی بینائی کی حفاظت کے حوالے سے اپنے بزرگوں کے مشوروں کو آج بھی اہمیت دیتے اور ان پر عمل بھی کرتے ہیں۔گو کہ کم روشنی میں پڑھنا یا ٹی وی کے قریب بیٹھنا آنکھوں کی تھکاوٹ یا تناؤ کا باعث بن سکتا ہے لیکن یہ آنکھوں کے کوئی مستقل نقصان یا طویل مدتی مسائل کا باعث نہیں بنتا۔سروے میں شامل ایک تہائی سے بھی کم والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے ایسے چشموں کا استعمال کرتے ہیں جو اضافی بلیو لائٹ سے آنکھوں کو محفوظ رکھتے ہیں، جو دماغ کی ’اندرونی گھڑی‘ کو متاثر کر کے سونے میں دشواری کا سبب بنتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے 1 گھنٹہ قبل موبائل فون کا استعمال ترک کر دینا چاہے۔تحقیق کے نتائج کے مطابق بچوں کی بینائی ہر 2 سال بعد چیک کروانی چاہیے تاکہ آنکھوں کی بینائی کے مسائل کی تشخیص جلد از جلد ممکن ہو اور ان کا علاج بر وقت کیا جا سکے، بصورتِ دیگر ناقابلِ تشخیص امراض مستقبل میں بصارت سے محرومی کا سبب بن سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر