ناصر خان جان کے بیٹے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کردی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ناصر خان جان نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سکون سے سو رہا ہے۔ناصر خان جان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میرا ننھا شہزادہ‘۔سوشل میڈیا اسٹار نے یہ بھی کہا کہ بیٹے کی تصویر پر ’ماشاءاللّٰہ‘ ضرور بولیں۔واضح رہے کہ ناصر خان جان نے والد بننے کی خوشخبری اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ٹوئٹ میں ناصر خان جان کو اپنے ہاتھ میں بیٹے کو تھامے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران پاس کھڑے بزرگ بچے کے کان میں اذان دے رہے تھے۔یاد رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دوسروں کی زندگی میں رنگ بھرنے والے ناصر خان جان سوشل میڈیا سیلیبریٹی سے زیادہ ایک مذاق تصور کیے جاتے ہیں۔ان کی ہر ویڈیو اور پوسٹ کے جواب میں لوگ انہیں برا بھلا کہتے ہیں،کچھ کمنٹس میں تو انہیں مرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور متنازع بنادیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر