تیز قدمی کا یہ طریقہ، پورے جسم کے لیے انتہائی مفید قرار

لندن(نیشنل ٹائمز): چہل قدمی، تیزقدمی اور جاگنگ کرنا صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دیا چکا ہے تاہم واک کی ایک اور قسم نورڈک واک یا پول واک سے مزید فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ایک تازہ تحقیق کے مطابق دونوں ہاتھوں میں چھڑی لے کر اس طرح چلا جائے کہ چھڑی زمین پر سختی سے لگا کر خود کو آگے دھکیلا جائے تو اس سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے، سانس بہتر ہوتا ہے، پورے جسم کے اعضا متحرک ہوتے ہیں اور قلب پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس طرح کی تیزقدمی، نورڈک واک کہلاتی ہے۔نورڈک واک میں اوپر کا دھڑ ٹانگوں کی مناسبت سے حرکت کرتا ہے اور اس پر زور پڑتا ہے۔ اس سے دل کی دھڑکن تیزہوتی ہے اور پورے بدن کو قوت لگانی پڑتی ہے۔ چھڑی کے بغیر چلنے کے ورزش سے جب نورڈک واکنگ کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس میں 40 فیصد زائد توانائی صرف ہوتی ہے۔ماہرین نے یہ بھی کہا کہ نورڈک یا پول واک ایک بہترین ورزش ہے اور اس کی تازہ تحقیق کینیڈیئن جرنل آف کارڈیالوجی میں شائع ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ دل کے مریض بھی اس سے بہت فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دماغی اور نفسیاتی صحت کو بھی بہتر رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر اسے دل کے مریضوں کے لیے مفید قرار دیتے ہیں۔جسمانی حوالے سے یہ واک کا جدید ترین طریقہ ہے جس میں جسم کے مرکزی عضلات اور پٹھوں کی وسیع تعداد متحرک رہتی ہے۔ تجرباتی طور پر کئی افراد بھرتی کئے گئے جنہیں ورزش کے لحاظ سے تین گروہوں میں بانٹا گیا۔ ایک گروہ کو ہائی انٹینسٹی انٹرویل ٹریننگ کرائی گئی، دوسرے کو درمیانی شدت سے سخت قسم کی ورزش کرائی گئی جبکہ تیسرے گروہ نے نورڈک واکنگ کی۔ کل شرکا کی تعداد 130 تھی جو ڈپریشن، قلبی شریانوں اور دیگر امراض میں گرفتار تھے۔ 12 ہفتے یا تین ماہ کی ورزش کے بعد کل 14 ہفتے تک ان کا جائزہ بھی لیا گیا تھا۔ پر دباؤ بڑھتا ہے اور اس سے پورے جسم پر مثبت اثرات ہوتے ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ تین ماہ کی نورڈک واک کے بعد بھی طویل عرصے تک اس کے مفید اثرات برقرار ہے جو ایک حوصلہ افزا امر ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر