سشمیتا سے شادی کی خبریں، للت مودی بھارتی میڈیا پر برس پڑے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے شادی پر وضاحت کے باوجود جعلی خبریں سامنے آنے پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی و پہلے چیئرمین للت مودی بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔انسٹاگرام پر للت مودی نے ایک طویل پوسٹ کی جس میں درج تھا کہ’ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میڈیا کو مجھے ٹرول کرنے کا اتنا جنون کیوں ہے، کوئی بتا سکتا ہے کہ میں نے انسٹا پر صرف 2 تصویریں پوسٹ کی اور ٹیگ بھی صحیح استعمال کیا لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم آج بھی قرون وسطیٰ میں جی رہے ہیں، جہاں دو لوگ دوست نہیں ہو سکتے، ان کے درمیان کیمسٹری اچھی ہو اور وقت بھی مناسب ہو تو کوئی معجزہ بھی ہو سکتا ہے‘۔انھوں نے لکھا کہ ’ہمارے ملک میں ہر صحافی ارناب گوسوامی کی طرح بہترین بننے کی کوشش کر رہا ہے لیکن میرا مشورہ ہے کہ جیو اور جینے دو، صحیح خبریں دو نہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹائل میں جھوٹی خبریں دو‘۔للت مودی نے پوسٹ میں اپنی سابقہ اہلیہ اور ان سے متعلق چلنے والی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیااور لکھا کہ اگر کوئی ترقی کر رہا ہے تو اسے سراہیں کیوں کہ وہ اپنے ملک کے لیے کر رہا ہے، آپ سب مجھے مفرور کہہ رہے ہیں تو یہ بتائیں کہ کس عدالت نے مجھے مفرور قرار دیا؟انھوں نے خود سے متعلق لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں لکھا کہ ’میں ایک سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہوا تھا، میں نے کبھی رشوت نہیں لی اور نہ ہی اس کی ضرورت پڑی، جب میں نے بی سی سی آئی میں شمولیت اختیار کی تو میرے پاس 40 کروڑ تھے اور جب مجھ پر پابندی لگائی گئی تھی تو بینک میں 47 کروڑ تھے، جعلی میڈیا شرم کرو‘۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر