کم BMI والے افراد حیران کُن طور پر کم متحرک ہوتے ہیں، تحقیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جرنل سیل میٹابولزم میں شائع ہونے والی چینی محققین کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جن افراد کا باڈی ماس انڈیکس (BMI) بہت کم ہوتا ہے وہ کھانا کم کھاتے ہیں اور متحرک بھی کم ہوتے ہیں۔اس سے قبل باڈی ماس انڈیکس تیز میٹا بولزم سے منسلک کیا جاتا تھا۔ یہ خیال کیا جاتا تھا کہ جن افراد کا باڈی ماس انڈیکس کم ہوتا ہے وہ قدرتی طور پر زیادہ فعال ہوتے ہیں۔چین کی شینزین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور برطانوی یونیورسٹی آف ایبرڈین کے پروفیسر جون اسپیک مین کا کہنا ہے کہ ہمیں امید تھی کہ کم بی ایم آئی کے اہل افراد کا میٹابولیزم تیز ہوگا، وہ خوارک کی زیادہ مقدار لیتے ہوں اور زیادہ متحرک ہوں گے لیکن نتائج اس کے برعکس تھے۔ان کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ کم بی ایم آئی والے افراد کی غذا کی مقدار کم ہوتی ہے اور ایسے افراد بہت کم متحرک ہوتے ہیں۔ نیز حیران کُن طور پر میٹابولیزم کے سست ہونے کے باعث ان میں تھائی رائیڈ سے منسلک ہارمونز کا لیول امید سے زیادہ ہوتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق محققین نے تحقیق کے لیے 173 ایسے رضاکاروں کی دو ہفتے تک جانچ کی جن کا بی ایم آئی نارمل 150 کی رینج میں ہو، جنہیں عام طور سے صحت مند سمجھا جاتا ہے۔جس سے یہ بات سامنے آئی کہ بی ایم آئی کی نارمل رینج کے حامل افراد کے مقابلے کم بی ایم آئی والے افراد 12 فیصد کم کھانا کھاتے ہیں اور ایسے افراد 23 فیصد تک کم متحرک ہوتے ہیں۔بیجنگ ٹیکنالوجی اینڈ بزنس یونیورسٹی سے وابستہ سومی ہو کا کہنا ہے کہ اگرچہ کم بی ایم آئی والے افراد کا میٹا بولیزم سست، یہ لوگ کم متحرک اور کم غذا کھاتے ہیں لیکن اس کے باجود ان کے دل، ان کی جسم میں کولیسٹرول اور بلڈپریشر کی بہت اچھی صورتحال سامنے آئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ جسم کی کم چربی جسمانی سرگرمی کو روک سکتی ہے جسم میں چکنائی کی مقدار کا براہ راست تعلق جسمانی سرگرمیوں سے ہوتا ہے۔محققین اب BMI کی بنیاد پر کم اور نارمل وزن کے حامل صحت مند افراد کے مابین تعلق اور فرق کو جانچنے کے لیے کوشاں ہیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر