مگرناشپتی کے مزید فوائد سامنے آگئے، کولیسٹرول بھی کم کرتی ہے

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز): ایک تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ مگرناشپتی (ایواکیڈو) کو کھانے کے معمولات میں شامل کرنے سے جہاں بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں یہ خون میں مضر کولیسٹرول میں کمی کرسکتا ہے۔اس سے قبل ایواکیڈو کے بہت سے فوائد کا ذکر ہم ایکسپریس ویب سائٹ پر کرچکے ہیں۔ اسے کھانے سے وزن نہیں بڑھتا، غذائی معیار بڑھتا ہے اور مضرکولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق ایواکیڈو میں کئی طرح کے کیمیائی اجزا طبی لحاظ سے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں لوگوں کو دو گروہوں میں بانٹا گیا اور ایک کی غذا میں ایواکیڈو شامل کیا گیا اور دوسرے گروہ کو غذا میں مگرناشپتی نہیں دی گئی۔لو ڈینسٹی لائپوپروٹین یا ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو مضر کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے۔ خون میں اس کی مقدار بڑھنے سے قلبی شریانوں کی تنگی، دل کے دورے اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس تناظر میں ایواکیڈو وٹامن سی اور کے کے علاوہ کئی طرح کے فائبر سے مالامال ہوتے ہیں اور یوں کولیسٹرول گھٹاتے ہیں۔ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ ایک ایواکیڈو چھ ماہ تک کھانے سے بہت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس ضمن میں سینکڑوں افراد کو چھ ماہ تک ایواکیڈو دیئے گئے جبکہ دوسرے گروہ نےمعمول کی غذا کھائی۔ 8 پھر 16 اور پھر 26 ہفتے بعد تمام شرکا کا طبی معائنہ کیا گیا بالخصوص جسم میں چربی اور کولیسٹرول کو بھی نوٹ کیا گیا۔ان میں سے جن افراد نے ایواکیڈو کھایا تھا ان کے جسم میں دیگرکے مقابلےمیں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار کم دیکھی گئی۔

 



  تازہ ترین   
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر