ترکیہ میں گرفتاری کی خبریں، حریم شاہ نے اپنی ویڈیو جاری کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ترکیہ میں اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں کے بعد ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ٹک ٹاکر نے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ بیٹھی ہیں، حریم شاہ نے گرفتاری کی جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بارے میں ہمیشہ غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ میں اپنے حوالے سے گردش کرتی تمام افواہوں کی تردید کرتی ہوں، اس سے قبل فیک خبر آئی تھی کہ مجھے قطر سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے، میں اس وقت خاموش رہی کیونکہ اس قسم کی خبروں پر میں کیا ردعمل دوں، لوگ پتہ نہیں کیوں ہر دوسرے دن میرے بارے میں غلط خبر پھیلا دیتے ہیں۔ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ پاکستان سے باہر رہائش پذیر ہیں اور ایسی جھوٹی خبروں یا ان مسائل کے لیے پاکستان نہیں آسکتیں تاہم وہاں ان کا قانونی ترجمان منیر احمد موجود ہے جو ان کے تمام معاملات دیکھ رہا ہے۔حریم شاہ اور بلال نے پاکستانی صحافیوں سے اپیل کی کہ ان سے متعلق غیر مصدقہ خبروں کو نہ پھیلائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ حریم شاہ کو ترکیہ سے خلیجی ملک عمان جانے سے قبل ائیرپورٹ پر بھاری سونے اور غیر ملکی کرنسی ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، بعدازاں ٹک ٹاکر نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی اور اب انہوں نے ویڈیو بھی جاری کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر