ویڈیو گیم، فیصلہ کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہیں

جارجیا (نیشنل ٹائمز): اگرچہ ویڈیو گیم کے بہت سے فوائد سامنے آئے ہیں لیکن گیم کھیلنےوالے بدلتی ہوئی صورتحال کے تحت بہت تیزی سے فیصلہ کرتے ہیں اور یوں ان میں لاشعوری طور پر فیصلہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی جاتی ہے۔ایک تحقیق کےمطابق اگرچہ بہت زیادہ ویڈیو گیم کھیلنے سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں تن آسانی اور سماجی رویوں میں کمی وغیرہ شامل ہے تاہم اس کے کچھ اکتسابی اور نفسیاتی فوائد بھی سامنے آئے ہیں۔جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے گیم کے دوران شرکا کے دماغ کا فنکشنل ایم آر آئی لیا تو معلوم ہوا کہ ان کے دماغ میں فیصلہ کرنے والا گوشہ زیادہ سرگرم ہوجاتا ہے۔اس کے لیے سائنسدانوں نے 50 افراد بھرتی کئے جن میں سے 28 باقاعدہ گیمر تھے جو ہفتے میں 5 گھنٹے گیم کھیلتے تھے جبکہ دیگر 22 افراد ویڈیو گیم سے دور تھے۔ ان سب کو حرکات پر مشتمل ایک ایسے ٹیسٹ سے بھی گزارا گیا جو فیصلہ کن قوت جاننے کے لیے بنایا گیا تھا۔ٹیسٹ میں اسکرین پر دو مختلف رنگوں کے گول دائرے مخالف سمت میں جارہے تھے اور دو سیکنڈ بعد شرکا کو انہیں مطلوبہ رخ پر موڑنا تھا اور ان کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے تین سیکنڈ کا وقت تھا۔ اس دوران ایف ایم آر آئی سے ان کے دماغ کا جائزہ بھی لیا گیا۔مطالعے میں گیمر حضرات نے فوری اور درست فیصلہ کیا جو ان میں بہتر اکتسابی اور فیصلہ کن صلاحیت ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو گیم کھیلنے سے دماغی سرکٹ میں تبدیلی ہوتی ہے اور وہ گوشے سرگرم ہوتے ہیں جو فیصلہ کرنے کی قوت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر