ناقص غذا، بے سکون ماحول سے بچوں کی فیصلہ سازی کی صلاحیت متاثر

اِلینوائے (نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ناقص غذا کے ساتھ گھر کا بے سکون ماحول چھوٹے بچوں کی فیصلہ سازی کی صلاحیت، سوچنے سمجھنے کی اعلیٰ سطحی صلاحیت جس کے اختیار میں یادداشت ہوتی ہے، توجہ اور جزباتی تحمل پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف اِلینوائے کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ 18 ماہ سے 2 سال تک کے وہ بچے جو زیادہ مقدار میں میٹھے اسنیکس اور پروسیس کی ہوئی غذا کھاتے ہیں ان کی فیصلہ سازی کی صلاحیت میں جھجھک، ورکنگ میموری، منصوبہ بندی اور منظم کرنے کی صلاحیتوں میں زیادہ مسائل پیدا ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں تقریباً 300 خاندانوں نے حصہ لیا جس میں محققین نے بچوں کے پیدا ہونے کے چھ ہفتوں کے بعد ہی ان کی غذائی عادات، وزن، سماجی-جذباتی اہلیت اور خاندانی رشتوں کے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا گیا۔اس سے پہلے بھی ایسی ہی ایک تحقیق کی گئی تھی جس میں بڑے بچوں اور نوجوانوں میں غذا اور فیصلہ سازی کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔ حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں اس عمر کے بچوں پر توجہ دی گئی جس میں بچوں میں یہ اہم صلاحیتیں تشکیل پا رہی ہوتی ہیں اور ان میں غذائی عادات اور گھریلو ماحول اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔تحقیق کی مرکزی مصنفہ سمانتھا اِوِنسکی کا کہنا تھا کہ بچوں میں فیصلہ سازی کی صلاحیت دو سے پانچ سال کی عمر کے درمیان فوری طور پر ابھرنا شروع ہوجاتی ہے۔ ہم اس ابتدائی دورکو دیکھنا چاہتے تھے کہ جب والدین غذا سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہیں جن کا اثر بچوں کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر ہوتا ہے۔نیوٹریئنٹس نامی جرنل میں شائع ہونے والی یہ تحقیق بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کی جانب سے دیے گئے وسیع ڈیٹا پر مبنی ہے۔ ان افراد کو ایک سوالنامہ دیا گیا جس میں بچوں کی غذا ک متعلق پوچھا گیا۔ساتھ ہی دیکھ بھال کرنے والوں سے گھریلو ماحول کے متعلق بھی پوچھا گیا کہ آیا بچوں کے گھر کا ماحول پُرسکون ہے اور ایک ترتیب کے ساتھ چلتا ہے یا شور شرابے والااور غیر منظم ہے۔تحقیق میں محققین کی ٹیم نے یہ خیال پیش کیا کہ پُرسکون گھروں میں جہاں طے شدہ معمولاتِ زندگی ہوتے ہیں ممکنہ طور پر ناقص غذا کے بچوں کی فیصلہ سازی کی صلاحیت پر پڑنے والے اثرات کو روک سکتے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر